ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش کے شاندار کاموں پر پانی پھیرنے میں مصروف بی جے پی حکومت: ایس پی

اکھلیش کے شاندار کاموں پر پانی پھیرنے میں مصروف بی جے پی حکومت: ایس پی

Sun, 09 Apr 2017 11:09:41    S.O. News Service

لکھنؤ،8؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے کہا ہے کہ جھوٹ اور افواہ بازی آر ایس ایس کے دو اہم ہتھیار ہیں جن کا استعمال کرکے بی جے پی اقتدار میں آ تو گئی ہے لیکن اب تک مفاد عامہ کا کوئی منصوبہ لانے کے بجائے وہ ایس پی حکومت کے وقت ہوئے شاندار کاموں پر پانی پھیرنے کے فراق میں لگ گئی ہے۔چیف ترجمان راجندر چودھری نے کہا ہے کہ اپنی حکومت کی بے سمت اورغیر واضح پالیسی پروگراموں کی غیر موجودگی میں بی جے پی کو یہی صحیح لگتا ہے کہ وہ اکھلیش یادو کے صاف چہرے پر انگلی اٹھانے سے ان کی تعریف ہو جائے گی۔چیف ترجمان نے کہا کہ اکھلیش یادو نے اپنی پانچ سال کی مدت میں کسانوں، غریبوں، ملازمین، اقلیتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیمیں چلائی تھی، وہ اتر پردیش کو بہترین صوبہ بنانے کے لئے کوشاں تھے، ان کی اس مہم میں روک لگانے اور عوام کی توجہ ہٹانے میں ہی پہلے دن سے بی جے پی لیڈر اپنی سارا افرادی قوت اوراسباب لگا رہے ہیں۔چودھری نے کہا کہ اکھلیش یادو نے گاؤں اور غریب کے مفاد میں ریاست کے بجٹ میں 75 فیصد فنڈز رکھا تھا، صحت، تعلیم، آبپاشی کی مفت اہتمام کیا تھا، کسانوں کا 50 ہزار تک کا قرض معاف کیا تھا، جبکہ بی جے پی حکومت میں ابھی جو کسانوں کے قرض معافی کا اعلان کیا ہے، اس فیصلے کا تو نفاذ نہیں ہو پایا ہے۔ اس میں بھی تمام انتظامی پیچیدگیاں ہیں۔ اس کے برعکس سماجوادی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ کسانوں کو براہ راست ملا تھا، کسانوں کو وقت سے کھاد، بیج، دستیاب ہو اس تمام اہتمام کیا گیا، بجلی کی فراہمی کے ساتھ ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کی بھی مخصوص مدت طے کی گئی۔چودھری نے کہا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے ایس پی حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام سراسر غلط ہے۔ بی جے پی بتائے ابھی تک کسانوں کے مفاد میں کون سے کام کئے ہیں؟ پھر کس بنیاد پر وہ اپنے کو کسان حامی اور سپا کو کسان مخالف بتا رہے ہیں۔ الفاظ کی ہیرا پھیری کرکے عوام کو بہکایا نہیں جا سکتا ہے۔ بی جے پی قیادت کو بتانا ہوگا کہ اتر پردیش کو بہترین صوبہ بنانے کے وعدے کو وہ زمین پر کس طرح اتاریں گے؟ اتر پردیش کی عوام ترقی چاہتی ہے۔


Share: